موسم سرما میں سردی کی شدت سے ہر کوئی بچنا چاہتا ہے۔ مختلف کھانے بھی اس سلسلے میں کافی مددگارثابت ہوتے ہیں۔ چکن کارن سوپ آپ ٹھنڈ کی شدت سے بچانے کا فوری اور آسان حل ہے۔ چکن کی یخنی اور مکئی کے دانوں سے تیار شدہ یہ مزیدار سوپ سردیوں کی ٹھنڈی ٹھنڈی راتوں میں آپ کو گرم رکھنے کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔
اگرخدانخواستہ آپ سرد ی سے تھوڑے بہت متاثر بھی ہو جاتے ہیں تو اس سوپ کو ضرور آزمائیں یہ ترکیب آپ کو اس موسم سرما میں تازہ دم، پُرجوش اور صحت مند رکھنے کیلئے بہترین کام کرے گی۔
اجزاء
مرغی کی یخنی 6 سے7 کپ
ابلی ہوئی مرغی آدھا کلو
مکئی کے دانےایک کپ
کارن فلور 2کھانے کے چمچ
انڈا 1عدد پھینٹ لیں
نمک حسب ذائقہ
بنانے کا طریقہ
مرغی کی یخنی کو اچھی طرح گرم کرلیں اور اس میں ابلی ہوئی مرغی بھی شامل کردیں۔
اب اس میں چمچ چلاتے ہوئے مکئی کے دانے بھی ڈال دیں۔
اب کارن فلور میں دو کھانے کے چمچ پانی شامل کریں اور اسےاچھی طرح مکس کرلیں۔
اب اس مکسچر کو یخنی میں شامل کردیں ، جبکہ اس میں مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔
اب اس میں پھینٹا ہوا انڈا اور نمک بھی شامل کردیں۔
کچھ منٹ کے لیے چھوڑدیں، اور ابال آنے دیں۔۔
گرما کرم چکن کارن سوپ تیار ہے۔