ڈنمارک کی ایک طبی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ پنیر صحت کے لیے بہت سے فوائد کا حامل ہے۔
کوپن ہیگن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ، پنیر کھانے کی عادت جسم میں اچھے کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے ، جو صحت کے لئے فائدہ مند ہے ، جس سے خون کی رگوں (بلڈ پریشر ، دل کی بیماری ، فالج) اور میٹابولک امراض ( ذیابیطس) وغیرہ سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
اجزاء
چکن بون لیس 5 بڑی بوٹیاں
انڈے 6 عدد
بریڈ سلائس 4 عدد
پنیر 4 بڑے چمچ کریمی یا 1/2کپ کدوکش کیا ہوا چیڈر چیز
نمک حسب ضرورت
سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
چائنیز نمک 1 چائے کا چمچ
تیل تلنےکے کے لیے
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا، سبز مرچ، شملہ مرچ، اگر پسند کریں تو شامل کر لیجئے۔
بنانے کا طریقہ
چکن کی بوٹیوں کو کچھ نمک اور کالی مرچ کے ساتھ ابال کر ریشہ ریشہ کر لیجئے۔
ڈبل روٹی پیس کر چورا کر لیجئے۔
انڈوں کو پھینٹ کر نمک، سیاہ مرچ، چائنیز نمک، مرغی، ڈبل روٹی کا چورا اور پنیر سب کو ملا کر آمیزہ گاڑھا بنالیں۔
اب پکوڑوں کی شکل میں یا گول بالز کی شکل بنا کر تل لیجئے۔
ہلکا سنہرا ہونے کی صورت میں نکال لیں۔
نوٹ: آپ اس میں پنیر، مرغی یا بریڈ کی مقدار اپنی پسند کے مطابق کم یا زیادہ بھی کر سکتے ہیں