کھانا پکانے کے لیے جو مٹی کا برتن استعمال ہوتا ہے اسے ہانڈی کہا جاتا ہے. ہانڈی عام طور پر بھارت، پاکستان اور بنگالی کھانے بنانے کے لئےاستعمال کی جاتی ہے. وائٹ ہانڈی ایک مزیدار ڈش ہے جو ہلکے پھلکے مصالحوں اور کریم کو چکن میں ڈال کر بنایا جاتا ہے۔
اجزاء
بون لیس چکن آدھا کلو چھوٹی چکور بوٹیاں بنا لیں
کریم آدھا کپ
ادرک کا پیسٹ1چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمچ
ہری مرچ کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
پیاز 3 سے 4 عدد گرائنڈ کر لیں
کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ
پسا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ چوتھائی چائے کا چمچ
چکن پاوڈر چوتھائی چائے کا چمچ
کوکنگ آئل تین چوتھائی کپ
دہی1 کپ
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ ، کٹی ہوئی سجانے کے لیے
دھنیا ، کٹا ہوا سجانے کے لیے
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے چکن کو دھی، ادرک لہسن کے پیسٹ، ہری مرچ پیسٹ ،نمک ،چکن پاؤڈر، کالی مرچ، دھنیا پاؤڈر اور گرم مصالحہ ڈال کر ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ کرلیں۔
ہانڈی میں آئل ڈال کر گرم کریں۔
اب اس میں گرائنڈ کی ہوئی پیاز شامل کر کے اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کرمکس کریں اور 5 منٹ کے لیے ڈھانپ دیں۔
اب ڈھکن ہٹا کر تیز آنچ پر دہی اور پیاز کا پانی خشک کریں۔
جب آئل اوپر آنے لگے تو کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
آخر میں ہری مرچوں اور دھنیے سے گارنش کریں۔
مزیدار چکن وائٹ ہانڈی تیار ہے۔