پاکستان اور انڈیا میں شامی کباب کو کھانوں میں ایک مقبول ڈش سمجھا جاتاہے. یہ پیاز، لہسن ، لونگ اور دیگر مصالحہ جات کو گوشت کے آمیزے سے بنائی جانے والی ایک مزیدار اور خوش ذائقہ ڈش ہے. یہ ڈش خاص طور پر دال چاول ، پلاؤ اور چٹنی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔
اجزاء
بون لیس چکن 500 گرام
پانی آدھا جگ
پیاز3 عدد چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں
لہسن کے جوے 8 عدد
ثابت گرم مصالحہ1 کھانے کا چمچ
ثابت گول مرچ 6 عدد
ثابت دھنیا1 کھانے کا چمچ
چنے کی دال 1 پیالی بھگولیں
ہری مرچیں 4 عدد کا ٹ لیں
ہرا دھنیا, باریک کٹا ہواآدھی گڈھی
نمک حسب ذائقہ
انڈہ1 عدد
ڈبل روٹی4 سے 5 سلائس
کوکنگ آئل فرائی کرنے کے لیے
بنانے کا طریقہ
ایک پتیلے میں پانی ڈالیں۔
پھر اس میں قیمہ ، کٹی ہوئی پیاز، لہسن کے جوے، ثابت گول مرچ، ثابت گرم مصالحہ، ثابت دھنیا، بھگوئی ہوئی چنے کی دال ابالنے کے لیے رکھ دیں جب تک پانی نہ سوکھ جائے۔
درمیان میں چمچ چلاتے رہیں تاکہ جلے نہیں۔
کباب کے مصالحے کو ٹھنڈا کرنے کے بعد ایک مکسر میں دھنیا، ہری مرچیں کٹی ہوئی اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر پیستے رہیں۔
پھر ایک عدد انڈا ڈالیں، ڈبل روٹی کے ٹکڑے ڈالیں، جب سب مکس ہوجائے تو ایک باؤل میں نکال لیں۔
اب ہاتھوں میں تھوڑا سا تیل یا پانی ملیں، اور کباب کا مصالحہ لے کر کباب بنائیں۔
ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں کباب ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں۔
مزے دار کباب تیار ہیں۔ چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔