چنے کی دال کا لذیز اور خوشبو دار حلوہ برصغیر پاک و ہند کی ایک روایتی اور مشہور ڈش ہے۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ مغلیہ دورِ حکومت میں مشرق وسطیٰ میں اس شاندار ڈش کی تجارت بھی کی جاتی تھی، آج کل یہ ڈش موسم سرما میں اور بطور خاص خوشی کے موقعوں پر ہی بنائی جاتی ہے اور اسے میٹھے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
اجزاء
چنے کی دال آدھا کلو 6 گھنٹے تک بھگو لیں
چینی آدھا کلو
دودھ 1 کلو
کٹی ہوئی سبز الائچی 4 عدد
کوکنگ آئل ڈیڑھ کپ
کھویا آدھا کپ
الائچی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
زردہ رنگ ایک چٹکی
بادام، کٹے ہوئے 3 کھانے کے چمچ سجانے کے لیے
بستہ کٹا ہوا 3 کھانے کے چمچ سجانے کے لیے
چاندی کے ورق سجانے کے لیے
بنانے کا طریقہ
بھگوئی ہوئی دال کو دودھ میں ڈال کر اچھی طرح ابالیں یہاں تک کہ دال گل جائے اور دودھ خشک ہو جائے۔
اب اس آمیزے کو ٹھنڈا کر کے گرائنڈ کر لیں۔
ایک برتن میں گھی گرم کر کے اس میں کٹی الائچی اورگرائنڈ کی ہوئی دال ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ وہ براون ہو جائے۔
پھر اس میں چینی اور الائچی پاوڈر ڈال کر پکاتے جائیں۔
حلوہ پتلا نظر آنے لگے تو اسے اچھی طرح فرائی کریں یہاں تک کہ آئل کنارے چھوڑ دے۔
اب اس میں کھویا شامل کریں اور 15 منٹ مزید پکائیں ۔
اب کسی پلیٹ میں نکال لیں۔
اب پستے بادام اور چاندی کے ورق لگا کر سجا لیں