چلی ڈرائی فش ایک انڈین-چائینیز ڈش ہے جسے چلی سوس ، ٹماٹر سوس اور سویا سوس میں بنایا جاتا ہے۔ کچھ ریسٹورانٹس میں چلی ڈرائی فش اور فش مینچورین کو ایک ہی ڈش سمجھا جاتا ہے۔ لیکن کچھ ریسٹورانٹس میں فش مینچورین مچھلی کے بولز سے بنایا جاتا ہے تاہم سوس دونوں میں ایک ہی ہوتی ہے۔
اجزاء
مچھلی کانٹوں کے بغیر آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
پیازدرمیانے سائز کے دو عدد
سبز مرچ تین سے چار عدد
میدہ دو کھانے کے چمچ
گھی یا کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
بنانے کا طریقہ
مچھلی کو فنگرزکی شکل میں کاٹ لیں اور ان فنگرز کو ادرک لہسن،نمک،سرکہ اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ کا آمیزہ لگا کر رکھ دیں۔
ہری مرچیں اور پیاز لمبائی میں کاٹ لیں۔
فرائنگ پین میں گھی یا کوکنگ آئل گرم کریں اور مچھلی پر خشک میدہ یا کارن فلور چھڑکتے ہوئے اسے تیز آنچ پر فرائی کرکے کسی ڈش میں نکال لیں۔
اسی فرائنگ پین میں پیاز کو دو سے تین منٹ فرائی کریں پھر اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی اور ہری مرچیں ڈال دیں۔
نمک اور کالی مرچ چھڑک کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کرکے چولہے سے اتار لیں
مزیدار چلی ڈرائی فش چاولوں کے ساتھ پیش کریں