81
راولپنڈی کی سول عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
سول جج ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے ان کی عدم موجودگی میں وارنٹ جاری کئے۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے شیر افضل مروت کے خلاف نصیر آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
عدالت نے ایس ایچ او نصیر آباد کو وارنٹ پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ شیر افضل مروت کو 30 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹروے انٹر چینج کے قریب بغیر منظوری کے پلاٹ تعمیر کرنے کا الزام ہے۔
Short URL: https://tinyurl.com/2cr2t5fa