پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور سرپرست ہاشم آملہ نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل کے لیے اپنے کام سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور پاکستان سپر لیگ کو پاکستان کرکٹ میں نئےٹیلنٹ کی تلاش کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے اسے انتہائی درجہ دیا ہے۔
سیمی اور آملہ دونوں پی ایس ایل 6 کے التوا کے بعد واپس پاکستان میں ہی رہ گئے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پشاور زلمی کے ایم جی زلمی کپ کے ٹرائلز میں شرکت کی تاکہ وہ ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو کوچنگ کے بارے میں مشورے دے سکیں۔
معروف چینل ڈان نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سیمی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ چھ سیزن کے بعد ایک بہت بڑا اور مقبول برانڈ بن گیا ہے۔
سیمی نے کہا ، “مجھے یقین ہے کہ پی ایس ایل جون میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو جائے گا اور میں واقعتاً اس کا منتظر ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا ، “پشاور زلمی نے اب تک پی ایس ایل 6 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کوویڈ ۔19 کے باعث التوا کے بعد جون میں باقی میچ کھیلنا دلچسپ ہوگا۔
دریں اثناء ، جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پشاور زلمی جون میں دوبارہ شروع ہونے پر ٹورنامنٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ جاری رکھے گی۔
چند ماہ کے وقفے کے بعد اس رفتار کو دوبارہ جمع کرنا ایک چیلنج ہوگا ، لیکن یہ ایک نیا تجربہ ہوگا۔
ہماری توجہ پی ایس ایل 6 کے باقی میچوں میں بہتر کارکردگی پر مرکوز رہے گی۔ ہم نے 5 میں سے 3 میچ جیتے ہیں اور ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ جون میں جیت کی رفتار کو برقراررکھ سکیں۔
سیمی اور آملہ دونوں جمعرات اور جمعہ کو پاکستان کے مشہور اسکی ریزارٹ مالم جبہ کا بھی دورہ کیا اور شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے سب سے بڑے مقامات میں سے ایک کی بھی بہت تعریف کی۔