کالی مرچ کے سوس میں تیارشدہ انتہائی مزیدار ، مصالحہ دار اور آسانی سے تیار ہو جانے والے چکن اسٹیک ڈنر پارٹی میں مہمانوں کو متاثر کرنےکے لیے ایک زبردست ڈش ہے۔
اجزاء
چکن بریسٹ 2عدد
کٹا ہوا لہسن 1 چائے کا چمچ
چلی سوس 2 کھانے کے چمچ
سویا سوس 2 کھانے کے چمچ
ووسٹر شائر سوس 1کھانے کا چمچ
ایچ پی سوس 1 کھانے کا چمچ
نمک چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچ پاوڈر چوتھائی چائے کا چمچ
روز میری آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل 2 کھانے کے چمچ
سرو کرنے کے لیے
بیکڈ پوٹیٹو 1عدد
اسٹیمڈ ویجی ٹیبل حسب ضرورت
پیپر سوس کے لیے
مکھن ایک چائے کا چمچ
میدہ 2 چائے کے چمچ
ایچ پی سوس 1کھانے کا چمچ
نمک چوتھائی چائے کا چمچ
کٹی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
یخنی آدھا کپ
کریم 2 کھانے کے چمچ
روزمیری آدھا چائے کا چمچ
بنانے کا طریقہ
پیپر سوس کے لیے مکھن کو پگھلا کر اس میں میدہ ، نمک ، کالی مرچ اور یخنی شامل کر کے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ آخر میں کریم اور رزمیری شامل کر لیں
سٹیک بنانے کے لیے چکن کو لہسن ، چلی سوس ، سویا سوس ، ووسٹر شائر سوس ، ایچ پی سوس ، نمک ، کالی مرچ ، روزمیری اور کوکنگ آئل لگا کر میرینیٹ کر لیں۔ ایک پین میں ایک چمچ آئل گرم کر کے میری نیٹ کیے ہوئے چکن کو گرل کر لیں پھر اس میں پیپر سوس شامل کر کے مزید 5 منٹ پکائیں۔ تیار شدہ اسٹیک سزلر پلیٹ میں نکال کر بیکڈ پوٹیٹو اور اسٹیمڈ ویجیٹیبل کے ساتھ پیش کریں۔