ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ آج رات وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ پیٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے فی لیٹر کا نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز بھی تیار کر لی گئی ہے جس کی وزیراعظم شہباز شریف سے حتمی منظوری باقی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس تازہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 273.28 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔