پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل، صورتحال ڈرامائی طور پر بگڑ گئی جب مظاہرین نے تیز رفتار ٹرین کے تین بڑے راستوں پر مربوط حملے شروع کر دیے۔
بین الاقوامی خبر رساں ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ایک اہم ریلوے اسٹیشن میں توڑ پھوڑ اور آگ لگا دی جس سے ریل نیٹ ورک میں شدید خلل پڑا۔ تخریب کاری کے اس عمل سے ٹرین خدمات مفلوج ہو گئیں، پیرس میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اور مسافر مختلف سٹیشنوں پر پھنس کر رہ گئے۔
فرانسیسی ریل کمپنی کے حکام نے بتایا کہ یہ حملہ ٹرین کے نظام کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش تھی۔ حملہ، جسے ایک بڑے پیمانے پر آپریشن کے طور پر بیان کیا گیا ہے، اس کے نتیجے میں متعدد ٹرینوں کی منسوخی اور خدمات کی اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ انجینئروں کی ایک ٹیم نقصان کی مرمت اور معمول کے کاموں کو بحال کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ جاری رکاوٹ کے جواب میں، یوروسٹار ریلوے کمپنی نے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں مسافروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنا سفر ملتوی کریں۔