پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) نے جمعرات کو مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پرعائد پابندی کو ختم کردیا جس میں پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) کو غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ، پی ایچ سی کے چیف جسٹس قیصر راشد خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی صدارت کی۔
سماعت میں ڈی جی پی ٹی اے ، ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے اور اتھارٹی کے وکیل جہانزیب محسود اور درخواست گزار کی وکیل سارہ علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔
کارروائی کے دوران ، پی ایچ سی چیف جسٹس نےسوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے بارے میں دریافت کیا۔
ڈی جی پی ٹی اے نے جواب دیا ، “ہم نے اس مسئلے کو دوبارہ ٹک ٹاک انتظامیہ کے سامنے اٹھایا ہے۔” “انہوں نے ایک فوکل پرسن بھی مقرر ہے اور وہ اپلوڈ کیے جانے والے تمام غیر اخلاقی اور غیر قانونی مواد کو دیکھیں گے۔”
جج نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی اے کے پاس ایک ایسا نظام ہونا چاہئے جس سے اچھے اور برے مواد میں فرق ہوسکے جبکہ غیر اخلاقی مواد کو ٹِک ٹاک پر بالکل بھی اپ لوڈ نہیں کیا جانا چاہئے۔
عدالت نے ڈی جی پی پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ 25 مئی تک پیش کریں۔