1.1K
پشاور زلمی نے 194 کے ایک بہت بڑے ہدف کا تعاقب کیا اورکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
شاندار بیٹنگ کے نتیجے میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 سکورز کے بعد ، جیمز ونس کے 84 اور محمد رضوان کے 41 رنز کی بدولت سلطانز کو اعتماد محسوس ہوا کہ ان کے پاس ایسی پچ پر کافی سکورہیں جو باولروں کے حق میں ہے۔
پشاور زلمی کی جانب سےاوپنر بلے باز کامران اکمل (37) اور امام الحق (48) نے ٹھوس بنیاد فراہم کی۔
بعد میں ٹام کوہلر کیڈمور (53) نے ٹیم کو فتح کے مزید قریب کر دیا۔
جب آخر میں کچھ بڑی ہٹ لگانے کی ضرورت پڑی تو نوجوان حیدر علی نے ان کی مدد کی۔ اور 8 گیندوں پر 24رنزبنا کرناٹ آؤٹ رہے اور پی ایس ایل 2021 کے اس پانچویں میچ میں اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔
Short URL: https://tinyurl.com/ybnn6wun