اگر آپ گہری نیند کا مزہ لینا چاہتے ہیں تو یہ ورزشیں آپ کے لیے بہترین ہیں۔
جب آپ بہتر نیند کے لیے ورزش کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو ، شاید یوگا کوسب سے پہلے ذہن میں آنا چاہئے۔ اگرچہ یوگا یقینی طور پر گہری نیند کے لیے کافی مفید ہے اور پرسکون نیند میں مدد کرتا ہے ، تاہم کچھ دوسری قسم کی ورزشیں بھی ایک جادو کا کام کرسکتی ہیں۔ لہذا اگرآپ یوگا نہیں کرنا چاہتےیا آپ اپنے سونے کے معمول میں کچھ تبدیلیاں چاہتے ہیں تو ، ورزش کی ان دیگر اقسام کو بہتر نیند کے لئے اپنا کر دیکھیں۔
واک
یہ کن کے لئے ہے: وہ افراد جن کوذہنی دباو کے باعث نیند کے مسائل کا سامنا ہے۔
روازنہ تھوڑی دیر قدرتی ماحول میں واک آپ کی نیند کو درپیش مسائل کے لئے ایک اچھا حل ہو سکتی ہے ۔ دن بھر میں تقریباً آدھا گھنٹہ کسی بھی رفتار سے چلنا ایک راحت بخش طریقہ ہے۔ ورزش اور قدرتی ماحول کے مشترکہ فوائد آرام کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرتے ہیں۔
سخت جسمانی ورزش
یہ کن کے لئے ہے: وہ افراد جن کو اضافی توانائی جلانے کی بھی ضرورت ہو۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ویٹ لفٹنگ جیسی سخت ورزش کرنے سے نیند میں خلل پڑتا ہے ، لیکن ریسرچ اس کے برعکس کہتی ہیں۔ یاد رکھیں ، رات کے وقت سخت جسمانی ورزش میں آپ کو سب کچھ نہیں چھوڑنا پڑتا ۔ اگر آپ پریشان ہیں کہ آپ کو نیند میں دشواری ہوسکتی ہے تو بسترپر جانے سے پہلے ایسی جسمانی ورزش کر لیں جس میں نسبتاً کم قوت لگےاور اگر سخت جسمانی ورزش کر رہے ہیں تو اس کا دورانیہ کم کر لیں۔
رسی پھلانگنا
یہ کن کے لئے ہے: ایسے افراد جو پیداواری سرگرمیوں پر زیادہ توجہ نہیں دے پاتے۔
آپ جتنا چاہیں تیز یا آہستہ رسی پھلانگ سکتے ہیں ، لیکن ہر صورت میں ، چھلانگوں کو گننے سے آپ کے دماغ کو توجہ دینے کے لئےایک چیزمل سکتی ہے – یعنہ دن کے سارے تناؤ کے علاوہ کچھ اوربھی۔ اوراس طرح آپ بیک وقت ورزش کے سارے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔