پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
دمبولا میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور میں جگہ بنالی۔
متحدہ عرب امارات کی خواتین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔ گل فیروزہ اور منیبہ علی ناٹ آؤٹ رہیں، انہوں نے بالترتیب 62 اور 37 رنز بنائے۔ اس دوران سعدیہ اقبال، نشیرا سندھو اور طوبہ حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
تاریخی کارنامہ
قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ویمن ایشیا کپ میں 10 وکٹوں سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن کر بھی تاریخ رقم کردی۔ اس سے قبل آٹھ مختلف ٹیمیں 9 وکٹوں سے جیت چکی تھیں۔
یہ فتح دوسری مرتبہ ہے جب گرین شرٹس نے 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے، پہلی فتح 11 سال قبل آئرلینڈ کے خلاف تھی۔