اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 6 جولائی کو اسلام آباد کے علاقے ترنول میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی درخواست سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کو خارج کر دیا جس میں جلسے کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اعلان کیا کہ پارٹی 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی رہائی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا۔