اس چیلنج میں مجموعی طور پر 137 ممالک کے 2،000 کوڈرز اور ڈویلپرز نے حصہ لیا۔ بھارت نے سب سے زیادہ 251 شرکاء ، جبکہ پاکستان کے 128 شرکا ء نے چیلنج میں حصہ لیا۔
پاکستانی ڈویلپرز کسی بھی ملک کی نسبت سب سے زیادہ 50 فنشز کے ساتھ عالمی جاوا اسکرپٹ اسپیڈ کوڈنگ چیلنج میں سب سے اوپر رہے۔
دنیا میں سب سے مشہور کوڈنگ مقابلوں میں سے ایک ، ٹاپٹل اسپیڈ کوڈنگ چیلنج میں دلچسپ چیلنجوں کا ایک مجموعہ پیش کیا گیا۔ پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے شرکاء کو جلد از جلد ان چیلنجوں کو حل کرنا تھا۔
آرگنائزر ٹاپٹل کے مطابق ، مجموعی طور پر 137 ممالک کے 2،000 کوڈرز اور ڈویلپرز نے اس چیلنج میں حصہ لیا۔
بھارت کی جانب سے سب زیادہ 251 ، جبکہ پاکستان کے 128 ، نائجیریا کے88 ، بنگلہ دیش کے 82 ، ملائیشیا کے 74 اورامریکہ کے 67 شرکا نے اس چیلنج میں حصہ لیا۔
حتمی لیڈر بورڈ میں مجموعی طور پر50 فنشز جیتنے والے پانچ شرکاء میں سے کسی بھی ملک کی جانب سے سب سے زیادہ 50 فنشز کے ساتھ پاکستان نے اول مقام حاصل کیا۔
مجموعی طور پر 3494 پوائنٹس کے ساتھ ، مالواسپیڈ کوڈنگ چیلنج میں سب سے اعلی درجے کا پاکستانی ڈویلپر رہا۔