آئی او ایس پلیٹ فارم کے صارفین اب اپنی اسٹوریز پر ٹویٹس پوسٹ کرسکتے ہیں ، یا اسنیپ چیٹ پر انفرادی پیغامات کے طورپر بھی بھیج سکتے ہیں۔
آئی او ایس پلیٹ فارم کے صارفین اب اپنی اسٹوریز پر ٹویٹس پوسٹ کرسکتے ہیں ، یا اسنیپ چیٹ پر انفرادی پیغامات کے طورپر بھی بھیج سکتے ہیں۔
ٹویٹر نے جمعرات کے روز اپنی موبائل ایپ پر ایک نئے فیچر کا آغاز کیا جس میں صارفین کو براہ راست اسنیپ چیٹ پر ٹویٹس کا اشتراک کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ کراس میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ صارفین کویہ سولت فراہم کی جا سکے۔
ٹویٹر نے کہا ، آئی او ایس کے پلیٹ فارم پرصارفین اب اپنی اسٹوریز پر ٹویٹس پوسٹ کرسکتے ہیں ، یا شیئر آئیکن پر ٹیپ کرکے سنیپ چیٹ پر انفرادی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اس فیچر کو اینڈرائیڈ صارفین کے لئے بھی متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
ٹویٹر نے مزید کہا کہ وہ آئی اوایس صارفین کے ایک چھوٹے سے گروپ کے لئے فیس بک کے انسٹاگرام پراسٹوریز کے لئے اسی طرح کے فیچر کی جانچ شروع کرے گا۔