موسم سرما میں جب تازہ گاجر اور مٹر دستیاب ہوتے ہیں تب ان کا زیادہ سے زیادہ استعمال جہاں آپکے کھانوں میں ذائقہ بھرتا ہے وہیں آپکی صحت کے لیے بھی بہترین ہے. آج ہم آپکو بتا رہے ہیں ویجیٹیبل فرائڈ رائس کی ترکیب جس سفید چاولوں کے ساتھ مختلف سبزیوں اور مرچ مصالحوں کا شاندار امتزاج آپکو ذائقے کی نئی دنیا میں لے جائے گا۔ ان چاولوں کو اپنی کسی بھی پسندیدہ گریوی کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں۔
اجزاء
باسمتی چاول آدھا کلو
شملہ مرچ دوعدد کٹی ہوئی
گاجردو عدد کٹی ہوئی
ہری پیازایک عدد کٹی ہوئی
کوکنگ آئل آدھا کپ
بند گوبھی آدھی کٹی ہوئی
انڈہ ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ
سویا سوس 2 کھانے کے چمچ
بنانے کا طریقہ
چاولوں کو تھوڑی دیر بگھو کر پھر انہیں ابال لیں.
ایک برتن میں آئل ڈالیں۔
اب اس میں پھینٹا ہوا انڈہ ڈالیں اور فرائی کرلیں۔
اب اس میں شملہ مرچ ، گاجر ، اور بند گوبھی شامل کریں اور اچھی طرح فرائی کرلیں۔
اب اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈالیں اورتمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں ۔
اب اس میں نمک ، کالی مرچ اور سویا ساس شامل کرلیں۔
اب ان تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں اور اوپر ہری پیاز ڈال دیں۔
مزیدار ویجیٹیبل فرائیڈ رائس تیار ہیں۔
اپنی من پسند گریوی کے ساتھ پیش کریں۔