935
کرہ ارض پر ریت کے اس سب سے بڑے ٹکڑے کوآپ ربع الخالی کہیں یا ’خاموشی کا گھر‘ کہیں یہ رقبہ بہت تنہا اور خالی محسوس ہوتا ہے۔ شاید اسی مناسبت سے اسے ربع الخالی یا ایمپٹی کوارٹر کا نام ملا ہے۔
تا حد نظر پھیلا یہ صحرا 650000 مربع کلو میٹر پر محیط ہے۔ جزیرہ نما عرب کا یہ علاقہ فرانس، بیلجیم اور نیدرلینڈزکے مجموعی رقبے سے بھی بڑا ہے۔
یہاں موجود ریت کے ٹیلے فرانس کے فلک بوس ایفل ٹاور سے بھی بلند ہیں اور اونچائی 300 میٹر سے بھی زیادہ ہے۔ یہ ٹیلے صحرا عرب میں سینکڑوں کلو میٹر تک پھیلے ہوئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہےکہ یہ ریت کے ٹیلے ہر سال 30 میٹر تک تیز ہواؤں کی وجہ سے اپنی جگہ بدلتے رہتے ہیں۔
Short URL: https://tinyurl.com/yclvvucf