ایک سال قبل ، 23جنوری کو ووہان میں صبح 2 بجے اسمارٹ فونز پر بھیجے گئے نوٹس میں دنیا کے پہلے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جو 76 دن تک جاری رہنا تھا۔
اس وقت ، سخت پابندیوں اور سخت نفاذ سے وسیع تر دنیا حیرت زدہ تھی۔ جنوری کے آخر سے لے کر جون تک ، شہر کو ملک کے دیگر حصوں سے موثر طریقے سے سیل کردیا گیا تھا۔
گیارہ ملین کی آبادی والے اس شہر میں زندگی بڑی حد تک معمول پر آگئی ہے ، یہاں تک کہ باقی دنیا ابھی اس وائرس کی زیادہ متعدی قسموں کے پھیلاؤ کی لپیٹ میں ہے۔
ہفتے کی صبح ، وسطی چینی شہر کے رہائشی جہاں پہلے وائرس کا انکشاف ہوا تھا ، وہ دریائے یانگزی کے نواح کے کنارے ایک دھند میں ڈھکے ہوئے پارک میں جوگنگ اورتائی چی کی مشق کر تے دکھائی دیے۔
اگرچہ اس کے لیے چین کو ایک بھاری قیمت چکانا پڑی ، تاہم یہ وائرس سے نمٹنے کا ایک انتہائی کامیاب طریقہ ثابت ہوا۔
اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق ، چین میں کوویڈ 19سے ہونے والی 4،635 اموات کا زیادہ تر اموات ووہان میں ہوئیں ، ایک بڑی تعداد جو مہینوں تک مستحکم رہی۔
8 اپریل کو یہ لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کے بعد سے یہ شہر بڑے پیمانے پر وائرس پھیلنے سے محفوظ رہا ہے ، لیکن یہ سوالات ابھی بھی برقرار ہیں کہ وائرس کی ابتدا کہاں سے ہوئی ہے اور کیا ووہان اور چینی حکام نے کافی تیزی سے اور پوری شفافیت کے ساتھ کام کیا کہ بقیہ دنیا کو اس وبائی مرض کی لپیٹ سے بچایا جائے۔ جس مرض کا شکار دنیا بھر میں 98 ملین سے زیادہ لوگ ہوئے۔