گوجال وادی ضلع ہنزہ کا بالائی حصہ ہے۔ شیشک سے شروع ہو کر ، یہ وادی پاک چین بارڈرتک پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں بہت ساری جگہیں ہیں جنہیں آپ وادی کا دورہ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
وادی گوجال چین اور افغانستان کے ساتھ واقع پاکستان کا سرحدی علاقہ ہے۔ خنجراب کے مقام پر گوجال کی سرحد چین کے ساتھ ملتی ہے۔ یہ سطح سمندر سے تقریبا 15,397 فٹ بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے سالہا سال برف سے ڈھکی رہتی ہے۔ شمال مغرب میں گوجال کا علاقہ چپورسن موجود ہے جس کی سرحدیں براہ راست افغانی علاقے واخان سے لگتی ہیں۔
واخان کا علاقہ تقریبا 6 میل چوڑا ہے، جس کے بعد تاجکستان کی سرحد شروع ہوتی ہے۔ پاکستان کو چین سے ملانے والی شاہراہ قراقرم بھی وادی گوجال سے گزرتے ہوئے خنجراب کے مقام پر چین میں داخل ہوتی ہے۔ اس وادی کی خوبصورتی ناقابل بیان ہے۔
جب بھی آپ اس وادی کا نظارہ کرنے کا منصوبہ بنائیں تو ان خوبصورت مقامات کو سر فہرست رکھیں۔
پاک چین فرینڈشپ ٹنل ۔ ششکت
گلمیت ٹاور
گلکن / حسینی گلیشیئر
بوریت جھیل
حسینی معلق پل
پاسو
شمشال وادی
سوست بارڈر
اپنی جغرافیائی خصوصیات کی بنیاد پر وادی گوجال دفاعی اور کاروباری اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ وادی گوجال کا موسم گو تھوڑا سخت ہے لیکن یہاں کے باشندوں کا لہجہ بہت نرم ہے۔