کہا جاتا ہے کہ ہندوستان کے آگرہ میں خوبصورت تاج محل کے بنانے والےمغل شہنشاہ شاہجہان ، ہندوستان میں اپنے آگرہ قلعے میں پورے چاند کی راتوں میں سفید رنگ کی ضیافت کرتے تھے۔ قلعے کی چھت سفید قالینوں ، تکیوں اور سفید پھولوں سے سجتی تھی ، مہمانوں نے بھی سفید لباس زیب تن کیے ہوتے تھے ، اور پیش کی گئی ساری ڈشز سفید رنگ کی ہوتی تھیں۔
بعد میں لکھنؤ میں اودھ کے نفیس نوابوں کی میزوں پر سفیدقورمہ کو کمال ملا۔ 1960 کی دہائی کے آخر تک ، ان کے پاس ستمبر کے پورے چاند کی شرد پورنیما کی رات پر سفید رنگ کے ضیافتیں ہوتی تھیں۔ اصل میں یہ ڈش صرف بادام سے تیار کی جاتی تھی ، لیکن جدید باورچی کاجو اور بادام کے مرکب کو ترجیح دیتے ہیں۔
اجزاء
چکن ایک کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمچ
پیاز 3 عدد درمیانی چوپ کی ہوئی
دہی1 پیالی
پسی ہوئی کالی مرچ1 چائے کا چمچ
پسی ہوئی سفید مرچ 1 چائے کا چمچ
پسا ہوا ناریل 2 کھا نے کے چمچ
بادام 10 عدد پیس لیں
کاجو 10 عدد پیس لیں
نمک حسب ذائقہ
کوکنگ آئل آدھی پیالی
بنانے کا طریقہ
ایک برتن میں میں آدھی پیالی کوکنگ آئل میں ادرک لہسن کا پیسٹ ، نمک اور گوشت ڈال کر ڈھک دیں اور پکنے دیں ۔
بادام ، کاجو اور ناریل کو بلینڈر میں ہری مرچ،پیاز اور دہی کے ساتھ ملا کر پیس لیں ۔
جب گوشت گلنے پر آجائے تو ایک فرائینگ پین میں کوکنگ آئل ڈالیں اور اس میں پیاز کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں اور اس میں سفید کالی مرچ ملا کر گوشت میں شامل کردیں ۔
اب آنچ ہلکی کر کے پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اتارلیں۔
مزیدار وائٹ چکن قورمہ تیار ہے۔
گرم چپاتی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔