ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹروں نے فنڈز ، وینٹیلیٹروں اور سخت سمارٹ لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔
سرکاری ذرائع نے جمعرات کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملتان نشتر اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ صلاحیت تک پہنچ گئی ہے اور اب اسے اپنے نازک مریضوں کے لئے وینٹیلیٹروں کی قلت کا سامنا ہے۔
ہسپتال میں دو دن کے دوران کوویڈ 19 کے نتیجے میں قریب11 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
یہ انکشافات ڈاکٹروں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) ملتان کی ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر مسعود رؤف کے ہمراہ ڈاکٹر رانا خاور ، ڈاکٹر ظفر ملک ، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ، ڈاکٹر شریف شاہد ، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ، ڈاکٹر خرم ملک ، ڈاکٹر وقار نیازی ، ڈاکٹر قمر عباس اور ڈاکٹر امجد ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وبائی امراض کی بڑھتی ہوئی شرح کی روشنی میں اجتماعات اور ریلیوں کو روکا جائے۔
پی ایم اے کے صدر نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد اسپتال کے زمینی حقائق کو اجاگر کرنا تھا جب ملک وبائی مرض کی تباہی کی دوسری لہرسے دوچار ہے۔
“اس وقت نشتر ہسپتال ملتان کے 12 وارڈوں میں کورونا وائرس کے لگ بھگ 190 مریض داخل ہیں ،” انہوں نے دعویٰ کیا ہےکہ اس وقت ملتان ضلع پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں سرفہرست ہے۔
ڈاکٹر مسعود رؤف نے کہا کہ نشتر یونیورسٹی انتظامیہ بگڑی ہوئی صورتحال کے باوجود ایس او پیز کو عملی جامہ پہنانے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔
روزانہ نشتر اسپتال او پی ڈی میں تقریبا 3 ہزار مریض آتے ہیں جہاں سماجی فاصلے پر کوئی دھیان نہیں دیاجاتا۔
پی ایم اے ملتان نے اعلی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ہیلتھ پریکٹیشنرز کی جانوں کے تحفظ کے لئے حفاظتی پروٹوکول پر عملدرآمد کریں جو مہلک وائرس کے تازہ ترین حملوں کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں۔