943
موڈرینا کمپنی نے کہا کہ اسے توقع ہے کہ اس کی کوویڈ 19 ویکسین برطانیہ میں رپورٹ ہونے والی کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف حفاظت فراہم کرنے میں بھی موثر ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی وائرس کی نئی اقسام کے خلاف ویکسین کی سرگرمی کی تصدیق کے لیے ٹیسٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
موڈرینا کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی حکومت کوویڈ 19 کی وجہ سے انگلینڈکے ایک بڑے حصے میں سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے کیونکہ ملک انتہائی متعدی وائرس کی لپیٹ میں ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے توقع ہے کہ اس کی ویکسین ، جسے حال ہی میں امریکی ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی تھی ،اب تک کے ڈیٹا کی بنیاد پر برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم سے حفاظت فراہم کرے گی۔
Short URL: https://tinyurl.com/ycyjelh4