سردیوں کے موسم میں جراثیم سے بچنا مشکل ہے۔
لہذا بچوں کو صحت مند رکھنا یقینی طور پر سال کے دیگر اوقات کے مقابلے میں ایک چیلنج ہے۔ آپ بیماری کے اس موسم کو اپنے گھر پر حملہ آور ہونے سے کیسے روکتے ہیں؟
صحت مند مدافعتی نظام کے لئےبھرپور کوشش کریں
ایک ایشولی ڈاکٹرکے مشورے کے مطابقب بچوں کے مدافعتی نظام سے شروعات کریں ،۔
ایشویل کے علاقے میں فیملی ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر ہولی مسگرو کا کہنا ہے کہ “اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کی غذامناسب ہے۔” دودھ پینے والے بچوں میں صحت مندانہ مدافعت کا نظام اچھاہونے کی وجہ سے کم انفیکشن ہوتے ہیں۔ تمام بچوں کو صحت مند غذا کی ضرورت ہوتی ہے جس میں کافی مقدار میں تازہ پھل اور سبزیاں شامل ہوں ، ہر دن ان کی کم از کم پانچ سرونگ ، انفیکشن سے نمٹنے کے کافی مقدار میں مدافعتی فائٹونیوٹرینٹ فراہم کریں گی۔
مناسب ورزش اور نیند
اگرچہ موسم سرما میں سردی کے باعث بڑے اور بچے گھرکے اندر رہنے زیادہ پسند کرتے ہیں ، تاہم جراثیم سے بچاواو بچوں کو صحت مند رہنے کے لیے چلنا پھرنا اور کھیلنا بہت ضروری ہے۔ ممکنہ فلو اور نزلہ زکام سے نمٹنے کے لئےپوری نیندلینا بھی بہت ضروری ہے۔
صفائی کا خاص خیال
جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے والدین اور بچے ایک ساتھ اکثر پوسٹر دیکھتے ہیں اوران میں ہاتھ دھونے کی اہمیت کے بارے میں یاد دہانی ہوتی ہے ۔ سردیوں کے موسم میں کثرت سے اس پر عمل کرنا خاص طور پر اہم ہے۔
مسگرو کا کہنا ہے کہ “کم سے کم 30 سیکنڈ تک بچوں کو صابن اور پانی کی مدد سے اپنے ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ سکھانا بھی ان کی مدد کرسکتا ہے۔”
وٹامن سی اور ڈی کا استعمال
مسگرو نے کہا کہ ان کا خیال میں ایسے دو وٹامن موجود ہیں جو سردیوں کے موسم میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیم سے بچنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
“مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدگی سے وٹامن سی لینے والے بچے کم انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔” ان کا کہنا ہے کہ “یہاں تک کہ صحت مند غذا کے ساتھ کم وٹامن ڈی بھی مدافعتی نظام کو کمزور کرسکتا ہے ۔