جمعہ کے روز ملتان سلطانز نے لاہورقلندرز کو 158 رنز کا ہدف سات وکٹوں اور تین اوورز پہلے کامیابی سے پورا کرنے کے بعد شکست کا مزہ چکھایا۔
سلطانوں نے فتح تیسری وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور صہیب مقصود کی 110 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت حاصل کی۔
سلطانز نے اننگز کے آغاز میں اوپنرز کرس لن اور جیمز ونس کی وکٹس کو کھو دیا تھا ، لیکن رضوان نے اس بات کو یقینی بنادیا کہ ابتدائی وکٹیں ان کی ٹیم کے جیتنے کے امکانات میں رکاوٹ نہیں بنی۔
سلطانز نے تیسری وکٹ گرنے پرکھیل پر اپنا کنٹرول تب مزید مستحکم کیا جب مقصود ، رضوان کے ساتھ بیٹنگ کے لیے آئے اور زبردست شراکت داری کی۔
دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں ، مقصود نے ناٹ آؤٹ 61 رنز پر اننگز کا خاتمہ کیا اور 15 ویں اوور کے دوران رضوان 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اگر وہ مواقع فراہم نہ کرتے تو لاہورقلندرز ، ملتان سلطانزکو دباؤ میں ڈال سکتے تھے۔ انہوں نے محمد رضوان ، جو اپنی زندگی میں سب سے زیادہ فارم میں ہیں ، کو کھیل کے دوران تین مواقع فراہم کیے۔
لاہورقلندرز کے لئے شاہین شاہ آفریدی دو اور سمت پٹیل اننگز کے آغاز میں ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
اس سے قبل لاہورقلندرز نے ملتان سلطانز کے لئے محمد حفیظ کے 30 گیندوں پر 60 رنز کی بدولت 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ملتان کی جانب سے شاہنواز دہانی اور کارلوس برتھویٹ نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، لیگ اسپنر عثمان قادر نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔