شہر قصور اپنے کھانوں جن میں بہت لذیز مصالحہ دار توا مچھلی ، قصوری فا لودہ اوراندرسوں کی وجہ سے پورے ملک میں مشہورہے۔ یہاں کی توا فش کا تو پورے پاکستان میں کوئی ثانی نہیں۔ اپنے قارئین کے لیے پیش ہے قصوری توا فش کی ترکیب۔
اجزاء
کالا رہو مچھلی دو کلو
بھنا اور کٹا ہوا سفید زیرہ دو کھانے کے چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی اجوائن ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
لونگ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
چاول کاآٹا تین کھانے کے چمچ
قصوری میتھی تین کھانے کے چمچ
تیل یا گھی ایک کپ
بنانے کا طریقہ
مچھلی کواچھی طرح پانی سے دھو کر صاف کرلیں۔
سرکہ میں لہسن، ادرک، سفید زیرہ، ہلدی ، کُٹی ہوئی لال مرچ، لال مرچ پاؤڈر، اجوائن ، قصوری میتھی پسی ہوئی، کالی مرچ پاؤڈر ، لیموں کا رس ، چاول کا آٹا ملا کر مچھلی میں خوب اچھی طرح لگا دیں اور ایک گھنٹے کے لیےرکھ دیں۔
تو اگرم کر یں۔ تھوڑا ، تھوڑا گھی یا تیل گرم کر کے مچھلی کواچھی طرح سینک لیں۔ جب دونوں سائیڈوں سے گولڈن براؤن ہو جائے تو توے سے اتار لیں۔
مزیدار قصوری توافش تیا رہے۔ پیاز کی سلاد، ہرے دھنیے کی چٹنی اورتندوری نان کے ساتھ پیش کر یں۔