واشنگٹن میں احتجاج کرنے والوں کا دفاع کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیسک بک اور ٹویٹراکاؤنٹ24 گھنٹوں کیلئے بلاک کر دیا گیا۔
کمپنی نے بدھ کی شام کہا کہ فیس بک نے صدر ٹرمپ کو 24 گھنٹے سائٹ پر پوسٹ کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز امریکی دارالحکومت پر حملہ کرنے والے ٹرمپ کے حامی ہجوم کی حمایت میں کی جانے والی پوسٹوں کو ہٹانے کے بعد کیا گیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پیغام میں صدر ٹرمپ نے مظاہرین کو گھر جانے سے پہلے کہا کہ “میں تم سے پیار کرتا ہوں”۔ انہوں نے انتخابی دھوکہ دہی کے بارے میں بھی جھوٹے دعوے دہرائے۔
ٹویٹرکی جانب سے بیان میں لکھا گیا ہے کہ ، صدر ٹرمپ کے پیج کے خلاف ہم نے دو پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا ہے جس کے نتیجے میں 24 گھنٹے کے لیے ان کا اکاونٹ بلاک کر دیا گیا۔ یعنی اس اکاونٹ سے ٹویٹرکےپلیٹ فارم پر 24 گھنٹے کوئی پوسٹ نہیں لگائی جا سکتی۔
انسٹاگرام کے ہیڈ ایڈم موسری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کی ملکیت والے انسٹاگرام پر ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بھی 24 گھنٹوں کے لئے بند رکھا جائے گا۔
We've assessed two policy violations against President Trump's Page which will result in a 24-hour feature block, meaning he will lose the ability to post on the platform during that time.
— Facebook Newsroom (@fbnewsroom) January 7, 2021
اس سے قبل بدھ کے روز ، فیس بک نے حملے کے آغاز کے چند گھنٹوں بعد شائع کی گئی ایک ویڈیو ہٹا دی تھی جہاں ٹرمپ نے مظاہرین سے “گھر جانے” کا مطالبہ کیا تھا اور یہ جھوٹا دعوی کیا تھا کہ “ہمارے ہاں ایسا الیکشن ہوا تھا جو ہم سے چوری کیا گیا تھا۔” فیس بک کمپنی نے ایک ٹیکسٹ پوسٹ بھی حذف کردی تھی جس میں ٹرمپ کی جانب سے اپنے حامیوں سے کہا گیا تھا کہ “اس دن کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھیں!”
ٹویٹر نے بھی اپنے پلیٹ فارم سے صدر ٹرمپ پر پابندی عائد کردی ہے ، تین ٹویٹس کو ہٹانے کے بعد ان کے اکاؤنٹ کو 12 گھنٹوں کے لئے بلاک کردیا ہے جس پر کمپنی نے کہا تھا کہ یہ اس کی پالیسیوں کی “شدید خلاف ورزی” ہے۔