امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن صحت مند غذا کے جزو کے طور پر ہفتے میں کم سے کم دو بار مچھلی کھانے کی سفارش کرتی ہے۔ مچھلی میں پروٹین ، وٹامنز ، اور غذائی اجزاء موجود ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرسکتے ہیں اور دل کے دورے یا فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
اجزاء
سول مچھلی(بون لیس) 1/2 کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ 1/2 چائے کا چمچ
چاول(موٹے پسے ہوئے) 1/2 کپ
نمک حسب ذائقہ
کوکنگ آئل ڈیپ فرائی کے لیے
بنانے کی ترکیب
مچھلی کو دھو کر صاف کرلیں اور فنگرز کی شکل میں کاٹ لیں۔
ایک پین میں فش فنگرز‘ادرک لہسن پیسٹ‘نمک اور لیمن جوس ڈال کر مکس کرکے میرینیٹ کردیں۔
ایک پیالے میں لال مرچ پاﺅڈر اور پسے ہوئے چاول ڈال کر مکس کرکے فش فنگرز کو اس میں الٹ پلٹ کر اچھی طرح کوٹ کرلیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کرکے فش فنگرز ڈالیں اور دونوں طرف سے سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔
سرونگ پلیٹ میں نکال کر چٹنی یا کیچپ کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔