سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا۔
گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری تنظیموں کی بیان بازی سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو ہائی کورٹ میں حراست میں لے لیا۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ پہلے کہا جا چکا ہے کہ امریکہ کسی سیاسی امیدوار یا پارٹی کے بارے میں کوئی پوزیشن نہیں رکھتا بلکہ وہ پوری دنیا میں جمہوری اقدار کے احترام اور قانون کی حکمرانی کا تقاضا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام مظاہرین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ عمران خان کی گرفتاری پر پرامن طور پر اپنی شکایات کا اظہار کریں جب کہ حکام بھی حقوق اور جمہوری اصولوں کے مطابق تحمل سے جواب دیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بائیو میٹرک کروانے کےلیےجیسے ہی ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وہاں موجود نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔