پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رینجرز نے قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے کہا، “صورتحال معمول پر ہے۔ دفعہ 144 نافذ ہے اور خلاف ورزی کے نتیجے میں پولیس کارروائی ہوگی۔”
سابق وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مختلف مقدمات کے سلسلے میں لاہور سے اسلام آباد ہائی کورٹ آئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس تشد د سے زخمی ہونے والے گارڈز اور وکلاء کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے لے جایا گیا ہے۔
گرفتاری کے حوالے سے فواد چوہد ری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ فرخ حبیب نے ٹویٹ کیا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ .
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک بھر کے عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔