اس سال عالمی وبا کے باعث چھٹیوں کی بہت سی روایات جیسے سانتا کلاز سےملاقات کی طرح ختم ہوتی لگ رہی ہیں۔ لیکن ان سب کو غیر معینہ مدت کے لئے رکنا نہیں ہے – انہیں صرف مختلف انداز سے کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ کے پاس وائی فائی ہے ، دن کے وقت آپ کے گھرمیں کوئی پر سکون جگہ میسر ہے اور اس کے علاوہ کرسمس جوش و خروش سے منانے کاجذبہ بھی ہے تو آپ اور آپ کے بچے اس سال بھی سانتا کلاز سے مل سکتے ہیں۔ خبر یہ ہے کہ شمالی قطب میں سانٹا کے ساتھ ویڈیو چیٹ کے لئے زبردست وائی فائی موجود ہے۔
ایرک سانتا نے حفاظت اور خوشی کے عزم کے ساتھ چیلنج کو قبول کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ
“میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا تھا کہ تمام بچوں کو موسم سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے ،” انہوں نے اپنی ایڈجسٹڈ ورچوئل اپروچ کے بارے میں کہا۔ “واقعی ورچوئل وزٹ ایک ایسی چیز ہے جس کو دنیا بھر میں ہم میں سے بہت سارے لوگ استعمال کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے اس سال بھی موسم اور کرسمس کی خوشیاں برقرار رہیں۔”