936
.قرنطینہ کی سفارش کردہ مدت ہی کوویڈ ۔19کے پھیلاو کے خطرے کو کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے
معروف صحافتی ادارے سی نیٹ کی ایک رپورٹ کی مطابق سی ڈی سی کی جانب سے کرونا وائرس کی بیماری میں مبتلا افراد کا قرنطینہ کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے۔
پہلے مریضوں کویہ ہدایات دی گئی تھیں کہ وہ 14 دن کے لیے خود کوالگ تھلگ رکھیں تاہم سی ڈی سی نے کہا ہے اگر ان کا ٹیسٹ نیگٹو آ جاتا ہے اور ان میں بیماری کی کوئی علامت بھی موجود نہیں تو سات دن کے قرنطینہ میں بِھی کوئی حرج نہیں۔
تاہم ، بغیر ٹیسٹ کے خود کو 10 دن الگ تھلگ رکھنا بھی کافی ہے بشرطیکہ مریض اگلے چار دن تک علامات کی خود نگرانی کرتے رہیں۔
Short URL: https://tinyurl.com/y4jbtpbl