1.5K
سوجی پروٹین ، فائبر اور وٹامن بی سے بھرپور ہے اور وزن میں کمی ، دل کی صحت اور عمل انہضام میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ زیادہ تر لوگ بغیر کسی مسئلہ کےسوجی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ، لیکن تھوڑی فیصد آبادی کو سوجی اس میں گلوٹین یا گندم کی مقدار کی وجہ سےموافق نہیں ہے۔
سوجی کا حلوہ پاکستان اور انڈیا کی ایک مشہور ڈش ہے۔ خاص طور پر اسے ناشتے میں پوری کے ساتھ بہت پسند کیا جاتا ہے۔
اجزء
سوجی آدھا کلو
کوکنگ آئل ایک کپ
چینی ایک کپ
فوڈ کلر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
پستے اور بادام سجانے کے لیے
بنانے کا طریقہ
ایک برتن میں آئل ڈال کراچھی طرح گرم کریں۔
اب اس میں سوجی ڈال کر مکس کریں تاکہ گھی اور سوجی یک جان ہو جائیں۔
اب اس میں چینی ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں۔
اب اس میں پانی ڈالیں اور مکس کر لیں۔
اب اس میں فوڈ کلر ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اسے پستے اور باداموں سے سجالیں۔
مزے دار سوجی کا حلوہ تیار ہے۔
گرم گرم پیش کریں۔
Short URL: https://tinyurl.com/yc39hs4f