یخنی کے انسانی صحت کے لئے فوائد کے باعث اسے خوراک میں اہم مقام حاصل ہے۔مختلف قدرتی اجزاء کی آمیزش سے تیارکردہ یخنی ہزاروں سال سے مختلف بیماریوں سے بچاو اورانکےعلاج کے لئے استعمال ہوتی رہی ہے۔یہ مختلف بیماریوں اور ان سے پیدا ہونے والی کمزوری دورکرنے میں کام آتی ہے۔ کسی بھی قسم کی بیماری میں یخنی کو مریض کے لئے بہتر غذا تصورکیا جاتا ہے۔ یہ جسم میں خون کی فراہمی کومستحکم اورگردوں کی صحت کوفروغ دیتی ہے۔
اکثرلوگوں کا ماننا ہے کہ سائنسی لحاظ سے اس کاکوئی ثبوت موجود نہیں کہ یخنی انسانی جسم کوطاقت بخشتی ہے۔ تاہم یہ ہماری روایت اورثقافت کاحصہ تصورکی جاتی ہے۔اس میں شامل تمام اجزاء کی صحت کے حوالےافادیت مسلم ہے اور اسں سے انکارنہیں کیا جاسکتا ہے۔
موسم سرما میں یخنی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے اسلیے ہم آپکو دیسی مرغ یخنی کی ترکیب بتا رہے ہیں تاکہ آپ با آسانی اسے گھر میں بنا سکیں۔
اجزاء
دیسی مرغ کے ونگز یا گردن آدھا کلو
پیاز درمیانی 2عدد 2چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
بڑی الائچی 2عدد
چھوٹی الائچی 2 عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
کالی مرچ 10 عدد
سونف آدھا چائے کا چمچ
کٹا دھنیا 1 کھانے کا چمچ
سفید زیر 1 چائے کا چمچ
اجوائن آدھا چائے کا چمچ
سبز مرچ 2 عدد کاٹ لیں
ادرک 1 انچ کا ٹکڑا
لہسن 5 جوئے
لونگ 5 عدد
تازہ ہلدی/ ہلدی پاوڈر 1 انچ کا ٹکڑا / 1 چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
بنانے کا طریقہ
ایک بڑے برتن میں مرغی کے ونگز یا گردن ڈال کر اس میں چھ سے سات گلاس پانی شامل کریں
اب اس میں تمام اجزاء شامل کر کے اچھی طرح ملا لیں اور ابالنے کے لیے رکھ دیں
جب یخنی میں ابال آئے گا تو اس پر سفید رنگ کی ایک تہہ آئے گی اسی چمچ کی مدد سے نکالتے رہیں
اس کے بعد اسے اچھی طرح ڈھک کر درمیانی آنچ پر ایک گھنٹہ پکائیں یہاں تک کہ گوشت ہڈیوں سے الگ ہو جائے
پھر اس میں حسب ضرورت نمک شامل کر کے 5 منٹ تک مزید پکائیں
اب اسے چولہے سے اتار کر چھان لیں
مزیدار دیسی مرغ یخنی تیار ہے
پیالوں میں ڈال کر اس کے اوپر کالی مرچ چھڑک کر گرما گرم پیش کریں