اس خطے کی خوبصورتی کی مکمل تعریف کے لیےیہاں کے مناظر کا شخصی طور پر تجربہ کرنا بہت ضروری ہے۔
انتہائی خوبصورت مناظر سے گھری جنت نظیر وادی نلتر گلگت بلتستان میں شہروں کی ہلچل سے دور ہے ایک خاموش اور پر فضا مقام ہے۔ برف سے ڈھکی چوٹیوں اور زبردست جنگلات میں واقع ، یہ وادی دنیابھر میں اپنے خوش ذائقہ آلووں کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔
ہر سیاح کے نیلتر تک کے سفر کے پیچھے ایڈونچرسے بھرپور دو گھنٹے کا جیپ کا سفر ہے جو شاہراہ قراقرم پر گلگت کو پیچھے چھوڑ کر شروع ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ گلگت سے نلتر تک کاریں نہیں چلتیں کیونکہ یہ مشکل اور سخت گیر راستہ ہے۔ تاہم ، جن لوگوں کو اس وادی کی خوبصورتی سے ذرا بھی آگاہی ہے ان کے لیے سفر محض حسین تجربے کا ایک حصہ ہے۔
وادی کے وسط میں ، نلتر بالا تک پہنچتے ہی ، انسان اس علاقے کی خوبصورتی کے سحر میں مکمل طور پر کھو جاتا ہے۔ نلتر کو خاص طور پر انوکھا بنانے والی چیز یہ بھی ہے کہ اس کے جنگل کا احاطہ ملک کے دیگر علاقوں سے کہیں زیادہ ہے۔
وادی نلترکی وجہ شہرت اسکی رنگین جھیلیں ہیں، یہاں پر دنیا کا بہترین اور خوش ذائقہ آلو بھی کاشت ہوتا ہے۔ چیڑ کےدرختوں سے بھرے جنگلات سے گھِری یہ وادی دنیا سے الگ تھلگ اور پرسکون جگہ معلوم ہوتی ہے۔