جاپانی حکومت کی طرف سے پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے پاکستان کو مزید 4.57 ملین ڈالرز امداد دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
حکومت جاپان کی جانب سے دی گئی اس امداد سے 2021 کی مہمات کے لئے ویکسین خریدی جائے گی۔ اس ضمن میں حکومتِ جاپان، یونیسیف اور جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی (جائیکا) کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔
صحت کے شعبے کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا اس حوالے کہنا ہے کہ ملک سے بیماری کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران بھی انسدادِ پولیو مہمات کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ حکومتِ پاکستان، جاپانی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسی طرح تعاون کرتی رہی تو انشااللہ پاکستان سے بہت جلد بیماری کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔
اس موقع پر جاپانی سفیر ایچ ای میٹسوڈا نے کہا کہ ملک کو پولیو فری بنانے میں کوشاں فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مشترکہ کوششوں سے سے پاک پاکستان کا ہدف ضرورحاصل کریں گے۔
یاد رہے کہ حکومتِ جاپان پولیو کے خاتمے کے لیے 1996 سے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔