ٹیسٹ کرکٹ میں جوئے روٹ کے 10 ہزار رنز، سنگِ میل عبور کرنے والے 14ویں بلے باز۔
نو سال، پانچ مہینے اور 23 دن میں انگلینڈ کے کھلاڑی جوئے روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے ۔
وہ دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے 10 سال سے کم مدت یہ سنگِ میل عبور کیا۔
کرکٹ کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی کھلاڑی 10 برس سے کم عرصے میں ٹیسٹ میچوں میں 10 ہزار رنز نہیں بنا سکا تھا۔
لارڈز کے مقام پر نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سابق انگلش کپتان نے یہ ریکارڈ قائم کیا
جو روٹ کو حال ہی میں انگلش ٹیم کی قیادت سے ہٹایا گیا
وہ لارڈز کےمیچ میں میزبان ٹیم اور نیوزی لینڈ کے درمیان واضح فرق ثابت ہوئے۔
جب آخری دن کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کا اسکور پانچ وکٹ پر 216 رنز تھا اور انہیں میچ جیتنے کے لیے 61 رنز درکار تھے۔
دسمبر 2012 میں ناگ پور کے مقام پر بھارت کے خلاف جوئے روٹ نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ۔
روٹ نے 10 سال سے بھی کم کے عرصے میں یہ ریکارڈ بناکر تاریخ رقم کردی۔
اس سے قبل 10 سال اور 87 دن میں ایلسٹر کک نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔
جب ایلسٹر کک نے یہ سنگ میل عبور کیا تھا تو ان کی عمر 31 سال اور 157 دن تھی۔
روٹ نے اتوار کے دن 10 ہزار رنز مکمل کیے تو ان کی بھی عمر 31 سال اور 157 دن ہی تھی۔
ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کے پاس ہے جنہوں نے 111ویں ٹیسٹ میں، یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں اب بھی سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 200 ٹیسٹ میچز میں 15 ہزار 9 سو 21 رنز بنائے ہیں۔
ہندوستان کے لیجنڈ سنیل گواسکر پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا تھا ۔
روٹ کے لیے 2021 کا سال شاندار رہا جہاں انہوں نے 15 میچوں میں 61.00 کی اوسط سے 1708 ٹیسٹ رنز کیے ۔