پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں قدرتی مناظر سےمزین وادی دیو سائی واقع ہے جو”جنات کی سرزمین” کے نام سے مشہور ہے۔
دیوسائی کو اکثر دنیا کی چھت کہا جاتا ہے۔ اسکی بلندی 4،117 میٹر (13،497 فٹ) ہے اور یہ زمین کے دوسرے بلند ترین سطح مرتفع پر واقع ہے ۔ اس قدرتی مقام تک موسم گرما میں ہی رسائی ممکن ہے۔
یہ نام لوک کہانی سے نکلا ہے جو میاں محمد بخش نے اپنی نظم “سیف الملوک” میں استعمال کیا تھا۔ ‘دیوسائی’ کے لفظی معنی ‘جنات کے سایہ’ کے ہیں
حد نگاہ تک پھیلتے ہوئے زمرد کےرنگ کے سبز مرغزار ، برف سے ڈھکی چوٹیاں اور چمکتے نیلے پانیوں کی جھیلیں آنے والے زائرین تہہ دل سے خوش آمدید کہتی ہیں جو اس خوبصورت مقام تک کا سفر کرتے ہیں۔
ہمالیہ کے براؤن ریچھ دیوسائی کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور بہت سارے سیاحوں نے انہیں دیکھابھی ہے – اگر آپ کیمپ لگارہے ہیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں۔