1.1K
ڈینیئل ڈیفو کے ایک ناول کی مناسبت سے رابنسن کروسوادبی تاریخ میں ایک تنہا کردار کی حیثیت سے جانا جاتا ہے اور یہی اسکی وجہ شہرت بھی ہے۔ اس کے نام سےمنسوب یہ جزیرہ بھی اس کی طرح تنہا اور معروف ہے۔ یہ جزیرہ جنوبی امریکہ کے ساحل سے 670 کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔
یہ جزیرہ سنہ 1704 میں اس وقت دریافت ہوا جب الیگزنڈر سلکرک نے اپنے بحری جہاز کے کیپٹن سے لڑائی کے بعد مطالبہ کیا کہ انھیں اس ساحل پر اتاردیا جائے۔
الیگزنڈر سلکرک نے یہاں تنہا چار سال کا عرصہ گزارا۔ کہا جاتا ہے کہ انھوں نےخود ناول نگار ڈینیل ڈیفو سے فرمائش کی تھی کہ وہ رابنسن کروسو نامی کردار پر ایک ناول لکھیں۔
بحر الکاہل کے اس جزیرے پرآج 500 کے قریب لوگ آباد ہیں اور یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد بھی 100 کے لگ بھگ ہوتی ہے۔
Short URL: https://tinyurl.com/yyhrax7q