امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ملازمت کے لیے انٹرویو کی تیاری کا ٹول پیش کردیا۔
اسے گوگل نے انٹرویو وارم اپ کا نام دیا ہے جس میں ایک سافٹ ویئر آپ کا انٹرویو لیتا ہے۔
تمام سوالات حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں اور ہیومن ریسورس ماہرین کی آرا سے تیار کیے گئے ہیں۔
گوگل وارم اپ صنعت کے ماہرین کے منتخب کردہ سوالات کے جوابات دینے کی مشق کرنے دیتا ہے۔
اس ٹول کی پشت پر مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت (آرٹفیشل انٹیلی جنس) موجود ہے۔
گوگل وارم اپ مشینی زبان میں آپ کا انٹرویو کرتا ہے
گوگل وارم اپ آپ کے جوابات کو نوٹ کرتا ہے اور اس کے لیے لرننگ مشین کا استعمال کرتا ہے ۔
گوگل وارم کی ویب سائٹ پر جائیں تو پہلے ایک ڈراپ ڈاؤن لسٹ موصول ہوگی
اس لسٹ میں آپ اپنے شعبے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اس ٹول کو پیش کرتے ہوئے گوگل نے کہا کہ انٹرویو کا شعبہ بہت اہم اور مشکل ہو سکتا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اس مشق سے گزر سکتا ہے ۔
گوگل وارم اپ میں انٹرویو کے بہت سے سوالات شامل ہوتے ہیں ۔
انٹرویو وارم اپ یا پریکٹس کا ایک پلیٹ فارم ہے جس میں کوئی بھی آپ کی مدد نہیں کرسکتا ۔
اس ٹول کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جیسے جیسے آپ جواب دیتے ہیں اس کی ٹیکسٹ فائل اسی لمحے بنتی چلی جاتی ہے۔
گوگل نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے دنیا بھر کے امیدوار مستفید ہوسکیں گے۔
لنکڈ ان نے 2020 میں اسی طرح کا ٹول لانچ کیا تھا ۔
آپ گوگل کے ‘انٹرویو وارم اپ’ کے عمل کو خود یہاں آزما سکتے ہیں۔