چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی لیکن انہوں نےجرم سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی کارروائی کی سماعت ہوئی۔
کیس میں عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کردی، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے عمران خان پر فرد جرم عائد کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عمران خان کے وکلا نے کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے کی درخواست جاری کردی۔
عمران خان کے وکلا کی درخواست عدالت نے رد کر دی، عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت الزامات لگائے تو بھی ہم بائیکاٹ کرکے باہر آئے ہیں۔
گزشتہ سماعت میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر درخواست دائر کی گئی، درخواست الیکشن ایکٹ کی دفعہ 190 اے کے تحت دائر کی گئی، سیشن عدالت کیس کی براہ راست سماعت نہیں کر سکتی۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 190 اور 193 عدالت میں پڑھ کر سنائی۔
بعد ازاں سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عدالتی دائرہ اختیار اور درخواست کی سماعت کے ناممکن ہونے سے متعلق عمران خان کی درخواستیں رد کر دیں۔
سیشن عدالت نے فیصلہ کیا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف چارج شیٹ 10 مئی کو عائد کی جائے گی، عدالت نے عمران خان کو 10 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔