مچھلی بہت سے اہم غذائی اجزاء کا ذریعہ ہے جس میں اومیگا۔3، وٹامن ڈی اور سیلینیم قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ پروٹین بھی مچھلی سے حاصل ہونے والا ایک اہم جزو ہے۔ اومیگا۔3 خاص طور پر ہمارے دل کیلئے بہت مفید ہے اور ہارٹ ریٹ اور بلڈ پریشر میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ یہ کولیسٹرول کی مقدار میں کمی کا بھی باعث بنتا ہے اور نتیجتا دل کی بیماریوں اور سٹروک جیسی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
اجزاء
مچھلی تین عدد (فروزن فش)
دہی دو کھانے کے چمچ
انڈے کی زردی ایک عدد
تازہ کریم ایک کھانے کا چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
زردہ رنگ چٹکی بھر
میدہ ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈرایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
مکھن دو کھانے کے چمچ
بنانے کا طریقہ
میرینیٹ کرنے کے لیے تمام اجزاء کو مکس کر یں۔
اب اس آمیزے کو مچھلی کے Cuts کے اندر بھر دیں اور اوپر بھی لگا دیں اور دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
اوون کو 200 سینٹی گریڈ پر گرم کریں۔
ایک بیکنگ ٹرے میں ہلکی سا آئل لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک بیک کر یں۔
نکال کر مکھن لگائیں اور دوبارہ پانچ منٹ تک بیک کریں۔
اب اسے سرونگ ڈش میں نکال لیں۔
مزیدار تندوری فش تیار ہے۔