تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کیا۔
پولیس نے الیکشن کمیشن کی طرف جانے والے راستے بند کردیئے اور ارکان کو شاہراہ دستور پر روک دیا۔ پی ٹی آئی ارکان نے الیکشن کمیشن کے باہر شدید نعرے بازی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کمشنر کا ایک ہی کام تھا کہ وہ صاف اور شفاف الیکشن کرائے لیکن الیکشن کمیشن اس حوالے سے ناکام ہو چکا ہے۔
عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر ارکان فوری مستعفی ہو جائیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کے اپوزیشن لیڈر پر عدالتوں کے دروازے بند ہیں، ان کی خواتین جیل میں ہیں، تاریخ اسے یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ان کی آواز نہیں سنی جاتی، جسے انہوں نے ان کے حقوق کی مکمل زیادتی قرار دیا۔