پکوڑے برصغیر پاک و ہند سے شروع ہونے والی ایک مصالحے داراور چٹخارے دار ڈش ہے ، جسے اسٹریٹ فوڈ کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے اور جنوبی ایشیاء اور دنیا بھر میں بہت سے ریستورانوں میں بھی پیش کیا۔ اس کے اجزاء میں ، اکثر آلو اور پیاز جیسی سبزیاں شامل ہوتی ہیں۔ اسکی ترکیب بہت آسانی ہے۔ آپ انہیں گھر میں بنا کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اجزاء
یسن ایک کپ
پیاز (باریک سلائس کاٹ لیں ) دو عدد
ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) 1 کپ
ہری مرچیں (چوپ کی ہوئیں ) تین عدد
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ (کٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچہ (بھون کر کوٹ لیں )
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچہ
انار دانہ ایک چائے کا چمچہ
کھانے کا سوڈا ایک چٹکی
کوکنگ آئل تلنے کے لئے
بنانے کا طریقہ
ایک برتن میں بیسن ڈالیں اس میں پانی شامل کرکے اچھی طرح ملالیں تاکہ آمیزہ سا بن جائے۔
اب اس میں نمک ، مرچ، زیرہ، دھنیا، انار دانہ اور کھانے کا سوڈا ملا کر اچھی طرح حل کریں تاکہ سارے اجزا یکجان ہوجائیں۔
اب اس میں پیاز ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ پیازوں پر آمیزے کی اچھی سی تہہ چڑھ جائے۔
اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اور بیسن کو نارمل سائز کے پکوڑوں کی شکل میں اس میں ڈالتے جائیں۔
جب پک کر برائون رنگ کے ہوجائیں تو کڑاھی سے نکال کر ایک پلیٹ میں ٹشو پیپر پر نکال لیں تاکہ اضافی تیل اس میں جذب ہوجائے۔
گرما گرم مزے دار بیسن اور پیازکے پکوڑے تیار ہیں۔