ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت نے پیر کو زمبابوے کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی نوجوان اسکواڈ کا اعلان کیا۔ زمبابوے کے دورے پر اس نوجوان ہندوستانی ٹیم کی قیادت شبمن گل کریں گے۔
اس اسکواڈ میں صرف دو کھلاڑی جیسوال اور سنجو سیمسن 2024 ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہیں۔ بھارت اور زمبابوے کے درمیان سیریز 6 جولائی کو شروع ہونے والی ہے، جو کہ جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام کے صرف ایک ہفتے بعد ہے۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا ہے۔ انضمام نے الزام لگایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سپر 8 میچ کے 15ویں اوور کے دوران ارشدیپ گیند کو ریورس سوئنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک نئی گیند عام طور پر کھیل میں اتنی جلدی ریورس سوئنگ نہیں کرتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ گیند کو 12ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
امپائرز کو اس طرح کی چیزوں پر نظر رکھنی چاہیے اور سخت ایکشن لینا چاہیے۔