1.5K
جیسا کہ نام سے ہی پتہ چلتا ہےکہ بوہری کباب ایک ایسی کباب کی ڈش ہے جسے پاکستان کی بوہرہ برادری نے تیار کیا اور متعارف کروایا تھا۔اب یہ کباب پاکستان کے طول و عرض میں بنائے اور پسند کیے جاتے ہیں۔
اجزاء
چکن کا قیمہ 1/2کلو
بریڈ 2 سلائس
دودھ 1 پیالی
آلو 2 عدد ابال لیں
پیاز ایک عدد تل لیں
سویا سوس 1 کھانے کا چمچ
پسی کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
پسا لہسن ادرک 1 چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
انڈا 1 عدد
پیاز 2 عدد چوپ کر لیں
پودینہ 1/2 گڈی چوپ کر لیں
نمک 1 چائے کا چمچ
کوکنگ آئل تلنے کے لیے
بنانے کا طریقہ
بریڈ کو دودھ میں بھگو دیں اور پھر نچوڑ کر رکھ لیں۔
قیمے میں بریڈ سمیت تمام اجزاء کو ملا کر مکس کر لیں۔
فرائنگ پین میں آئل گرم کریں۔
کباب سنہری ہونے تک تل کر نکال لیں۔
مزیدار بوہری کباب تیار ییں۔
Short URL: https://tinyurl.com/y2kxplu2