اکثر افراد کی پسند بادام ایسا میوہ ہے جولذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہوتا ہے۔
بادام میں متعدد وٹامنز اور ایسے اجزاءہوتے ہیں جو جسم کو صحت مند اور خوبصورت بناتے ہیں۔
درج ذیل فوائد وہ ہیں جو آپ کوبادام کھانے کی عادت اپنانے پر مجبور کردیں گے۔
شوگر سے تحفظ
کولیسٹرول میں کمی
نظام ہاضمہ کی صحت
بالوں کی حفاظت
کینسر سے تحفظ
دل کے امراض سے تحفظ
جھریوں کی روک تھام
ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی
جسمانی وزن میں کمی
دماغ کے لیے بہترین
حافظے میں اضافہ
تو آئیے اب آپکو مزیدار بادام کا حلوہ گھر پر بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔
اجزاء
بادام آدھا کلو ابال کر چھلکے اتار لیں
چینی ڈیڑھ پیالی
چھوٹی الائچی 8 عدد ایک چمچ چینی کے ساتھ باریک پیس لیں
تازہ دودھ 2 پیالی
پستہ 10 عدد باریک کاٹ لیں
کھویا ایک پیالی
کوکنگ آئل ڈیڑھ پیالی
چاندی کے ورق 4 عدد سجانے کے لئے
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ابلے ہوئے بادام اور چینی کو باریک پیس لیں
پھر اس میں دودھ شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں
اس میں چمچ ہلاتے رہیں اور گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں
ایک پھیلی ہوئی دیگچی میں آئل گرم کریں اور دو منٹ بعد اس میں الائچی شامل کریں
جب خوشبو آنے لگے تو بادام ڈال لیں اور اچھی طرح بھونیں
پھر اس میں کھویا شامل کر لیں
ایک پلیٹ میں تھوڑا سا آئل لگا کر حلوے کو اس میں پھیلا دیں
اب اسے پستے اور چاندی کے ورق سے سجا لیں