جمعہ کو سنچورین کے سوپرپورٹ پارک میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بابر اعظم کی سنچری نے آخری گیند پر پاکستان کو تین وکٹوں سے فتح دلائی ۔
پاکستانی کپتان نے 104 گیندوں پر چوکوں اور چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے اور 70 رنز بنانے والے امام الحق کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 177 رنز مکمل کیے۔
لیکن بابر اعظم کے آؤٹ ہونے سے وکٹس گرنے کا آغاز ہوا جس میں فاسٹ بولر انریچ نورٹجے نے چار اووروں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔
ایک وکٹ کے نقصان پر 184 رنز اور 18 اوورز ہاتھ میں ہوتے ہوئے 274 رنز کا ٹارگٹ اتنا مشکل نہیں تھا ، مگر پاکستان پانچ وکٹ پر 203 رنز پر ڈھیر ہوگیا ، اس کے بعد محمد رضوان اور شاداب خان نے چھٹی وکٹ کی شراکت پر 53 کے اسکورکی بہترین اننگز کھیل کر ایک بار پھر سے ٹیم کی میچ میں واپسی کروا دی۔
میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے بابراعظم نے اپنے باؤلرز کی تعریف کی ، جو ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ کو مجموعی طور پر 270 تک محدود رکھنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنےمیں کامیاب رہے۔